ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں 21سالہ انجینئرنگ طالبہ کی خود کشی

مینگلور میں 21سالہ انجینئرنگ طالبہ کی خود کشی

Mon, 03 Apr 2017 19:21:57    S.O. News Service

منگلورو 3؍اپریل(ایس او نیوز)یہاں آکاش بھون میں مبینہ طور پر ایک 21سالہ انجینئرنگ طالبہ نے خود کشی کرلی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق مہلوک منیشا(۲۱ سال) سہیادری کالج میں سول انجینئرنگ تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی۔

منیشا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچپن ہی سے آنکھوں کی بینائی اور قوت سماعت کی کمی کا شکار تھی اور اس کا علاج چل رہاتھا۔ مگر اپنی صحت کی اس حالت کی وجہ سے اکثر مایوسی اور ڈپریشن کا شکار رہتی تھی۔شاید اسی وجہ سے منیشا نے اس وقت اپنے گھر کے ڈائننگ ہال میں شال کے ذریعے پھندالگا کر خود کشی کرلی جب گھر میں وہ اکیلی تھی۔پتہ چلا ہے کہ اس نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے۔ کوور پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور کیس درج کرلیا ہے۔


Share: